منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن، مقدمہ درج

 کارروائیاں جاری ، تاکہ علاقے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جاسکے:ایس پی بلال
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش آصف عرف توڑی کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی 560 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے منشیات کے خلاف مؤثر آپریشن پر انچارج چوکی جوزف کالونی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو منشیات کے ناسور سے پاک کیا جاسکے۔