قصور(خصوصی رپورٹ) دورانِ ریڈ پولیس سے مزاحمت کرکے منشیات فروش کو فرار کروانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن انسپکٹر افتخار حسین بخاری نے مقدمہ درج کروایا کہ خفیہ اطلاع پر کوٹ رادھاکشن کے علاقہ محلہ جج والا میں لسٹڈ منشیات فروش خالد میو سے متعلق معلوم ہواکہ وہ گلی میں موجود ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے۔ دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ ریڈ کیاگیا اور ایک کس کو قابو کرکے دریافت عمل میں لائی جا رہی تھی کہ اس نے شور واویلا شروع کر دیا۔اسی دوران 7/8 نامعلوم اشخاص مسلح ہائے ڈنڈے سوٹے آ گئے اور پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی اور ہاتھا پائی کرنے لگے جو ملزم مذکور کو فرار کروا کر خود بھی موقع سے فرار ہو گئے۔