ڈاکو دکاندار سے 2 موبائل فونز اور نقدی چھین کر لے گئے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال کی حدود میں ڈاکو دکاندار سے موبائل فونز اور نقدی لے اْڑے، چک نمبر 41 چودہ ایل میں ڈاکو اختر کی دکان پر آئے اور اسلحہ کے زور پر دو قیمتی موبائل فونز اور 90 ہزارروپے نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ کسووال پولیس نے محمد اختر کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔