نوسرباز دکاندار سے قیمتی موبائل فون ہتھیا کر فرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) کسووال میں نوسرباز سرگرم، دکاندار سے موبائل فون ہتھیا کر فرار ہوگیا۔ نواحی گا ئوں 118بارہ ایل کے دکاندار سجاد علی کو نوسرباز عرفان محمود نے اسکی دکان پر آ کرنیا مو بائل خریدنے کے بہانے نئے مو بائل فونز دیکھنے شروع کئے اور اس دوران ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا ایک مو بائل فون ہتھیا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے سجاد علی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔