ڈاکو، چور بے لگام ، اندھا دھند وارداتیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں نصیر سے 2لاکھ 40ہزار روپے موب آل فون اور دیگر سامان,سندر میں حمزہ سے 2لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون۔فیکٹری ایریا میں عاقب سے 2لاکھ10ہزار نقدی اور موبائل ہزار فون۔بھاٹی گیٹ میں مجتبی سے 1 لاکھ 85ہزار اور موبائل فون۔مسلم ٹاون میں سعید سے 1لاکھ 70 ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گڑھی شاہو اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد جوہر ٹاون اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔