سابق آئی جیز کی شرکت، انویسٹی گیشن برانچ میں اصلاحات، تربیت کی تجاویز پیش
لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے زیر اہتمام انویسٹی گیشن امور میں بہتری کے لیے سمپوزیم منعقد کیا گیا۔ ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹرز جنرل آف پولیس (AFIGP) پنجاب چیپٹر کے عہدیداران نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور سمپوزیم میں شرکت کی۔ وفد میں صدر اے ایف آئی جی پی پنجاب چیپٹر اور سابق آئی جی احمد نسیم، طارق کھوسہ اور غلام حیدر مارتھ سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات بھی کی۔ آئی جی ریلوے اور سابق ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان نے پنجاب پولیس کی انویسٹی گیشن برانچ کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سمپوزیم کے شرکا نے تفتیشی امور میں اصلاحات، تربیت اور وسائل کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔