کاہنہ :گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

25 سالہ احسن لاہور سے قصور جارہا تھا ،موقع پر دم توڑ دیا
کاہنہ (کرائم رپورٹر)فیروز پور روڈ پر 25 سالہ موٹر سائیکل سوار گاڑی کی ٹکر سے جابحق ، واقعات کے مطابق 25 سالہ موٹر سائیکل سوار لاہور سے قصور کی طرف جارہا تھا جب سنٹرل پارک کے قریب پہنچاتو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔