19 سالہ زین موقع پر دم توڑ گیا،زخمی ولیدہسپتال منتقل،ٹرک ڈرائیورفرار
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)شاہدرہ کالاخطائی نارووال روڈپر جنڈیالہ کلساں کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی بعدازاں بے قابو ہوکر الٹ گیا ،موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ٹرک لاہور سے نارووال جا رہا تھاکہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی اور بے قابو ہو کر الٹ گیا ،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار19 سالہ زین موقع پر دم توڑ گیاجبکہ ساتھی ولید زخمی ہوا جس کوابتدائی طبی امداد کے بعد دیہی مرکز صحت نارنگ منتقل کردیا گیا ہے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار اطلاع پر ریسکیو حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔