شمالی چھائونی کے علاقے میں حادثہ ،پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اشفاق کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھائونی کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار احسن جاں بحق ہوگیا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور اشفاق کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 15 کی کال موصول ہوتے ہی شمالی چھائونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے احسن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ مقتول کے بھائی حسنین کی مدعیت میں نامزد ملزم ڈرائیور اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔