ڈمپر کی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق

مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے میں تیز رفتار ڈمپر کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکرکے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔گزشتہ روز مریدکے شیخوپورہ روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے آگے جانیوالی دو موٹر سائیکلوں کو بری طرح روند ڈالا جس سے تینوں بائیک سوار شدید زخمی ہوئے۔ انہیں ریسکیو ٹیم نے شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایاجہاں 33سالہ بلال ولد حنیف سکنہ موضع نون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے دونوں زخمیوں 20 سالہ آفتاب ولد شبیر اور 25 سالہ اویس ولد خالد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال سے تشویشناک حالت میں لاہورکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔