ماں بیٹی سمیت 3منشیات فروش خواتین گرفتار

 ارم شہزادی سیایک کلو سے زائد چرس، ارشاد ، فائزہ سے شراب برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ماں بیٹی سمیت 3منشیات فروش خواتین گرفتار ۔ مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش خاتون ارم شہزادی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک کلو 360 گرام سے زائد افیون برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب بادامی باغ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ماں اور بیٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب کی 110 بوتلیں اور 10 لیٹر کھلی شراب برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین گرفتاری سے بچنے کے لیے خاندان کی صورت میں مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے شراب سپلائی کرتی تھیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ارشاد بی بی اور فائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔