ستاری ڈکیت گینگ کے چار ارکان سیلاکھوں کی نقدی،موٹرسائیکلیں بر آمد
الہ آباد (خصوصی رپورٹ) ایک من بھنگ، پندرہ لیٹر شراب بر آمد اور ستاری ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے، موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بر آمد تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، ایک من بھنگ بر آمد کی ہے۔ دوران ناکہ ملزمان جڑانوالہ کا رہائشی قاسم اور مریدکے کا رہائشی عمر دراز بھنگ کی سپلائی کر رہے تھے کہ بھنگ سمیت انہیں پکڑ لیا۔ چھانگا مانگا کے رہائشی علیم سے 15 لیٹر شراب بر آمد ہوئی ہے، ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ایس ایچ او عامر خاں نے مزید بتایا کہ ستاری ڈکیت گینگ کے چار ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا، جو دوران ڈکیتی فائز مارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے، ملزم ستار عرف ستاری اوڑھ کے چار کارندے سے پانچ لاکھ روپے،تین موبائل فون، تین موٹر سائیکل، ایک رکشہ اور بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے، ملزمان سے مزید انقشاف متوقع ہیں۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھانگا مانگا جنگل اور گردونواح میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، دوران تفتیش گردونواح میں 15 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔