لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران باغبانپورہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او باغبانپورہ وجیہہ الحسن کی سربراہی اور ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ اس دوران منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیاگرفتار ملزمان میں مبینہ سرغنہ رضہ بی بی، سونیا اور وسیم شامل ہیں ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 41 کلوگرام سے زائد پوست اور ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن مختلف علاقوں میں لوکیشن کے ذریعے منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔