لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر سنیچنگ اور رابری کی جھوٹی کالیں دینے والے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا کالر جاوید کا کہنا تھا کہ تین ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل اور رکشہ چھین کر فرار ہوگئے کالر عثمان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل موبائل اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ایس پی سٹی کی ہدایت پر بادامی باغ پولیس نے کالوں پر فوری ریسپانس دیاوقوعہ کی تصدیق نہ ہونے پر گرد و نواح اور سیف سٹی کیمروں کو چیک کیا گیا،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق دوران انٹیروگیشن ملزمان زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکیملزم جاوید نے 30 ہزار کی رقم قرض دینی تھی جسکے عوض اسکا دوست اس سے رکشہ اور موبائل لیکر گیادوسری کال کی تصدیق کرنے پر کالر عثمان کا موبائل اور نقد رقم کہیں گر گئے جو گھر والوں کے ڈر سے جھوٹی کال کر دی۔