یخ بستہ ہوائوں سے درختوں پر برف جم گئی، دیگر علاقوں میں بھی شدت بڑھنے لگی
بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
اسلام آباد (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، سکردو اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی متاثر کرنا شروع کر دیئے، شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے درختوں اور پتوں پر برف کی سفید تہہ جم گئی، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہوائوں کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بالائی اور وسطی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں پر بری ہوائیں موجود ہیں۔ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی4، بابوسر منفی 2 اور بگروٹ میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔