اسلام آباد میں پارہ منفی ایک ڈگری تک گر گیا

 کئی علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند 
اسلام آباد، لاہور(خصوصی رپورٹ )ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، شدید سردی اور برفباری سے پارہ منفی 11 تک گر گیا،پنجاب ایک بار شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا جس کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند ہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، زیارت میں منفی 8، کوئٹہ، گلگت بلتستان میں منفی 7 اور دالبندین میں منفی 6 تک گر گیا۔