ملک میں سردی کی شدت برقرار ، سکردو میں پارہ منفی 13ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

 اسلام آباد(آئی  این پی )ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔اسکردو میں برف باری جاری ہے جس کی و جہ سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور اس کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔برف باری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد جاری ہے جبکہ  بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی شدید سردی  ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے