اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ 190ملین پائونڈز بدعنوانی کیس میں سزا کے خلاف،بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپیلوں کی سماعت رواں ہفتے کرے گی ۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میںجسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ بدھ25 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کرے گا،یاد رہے کہ ملزمان نے 190 ملین پائوزنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ سے ملنے والی سزائوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔