بشری بی بی کی اپنی سزا معطلی کی اپیل کی رواں ہفتے سماعت کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بشری بی بی کی اپنی سزا معطلی کی اپیل کی رواں ہفتے سماعت کیے جانے کا امکان ہے۔ بشری بی بی نے جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی تھی ۔جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشری بی بی کی آنکھوں کی بیماری دوبارہ لاحق ہوگئی ہے جیل میں علاج کی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔درخواست کے مطابق علاج میں مزید تاخیر سے بشری بی بی کی باقی ماندہ بینائی اور مجموعی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں،کیس کا فیصلہ نہ ہونے کے باعث مسلسل قید بھی انکی صحت کو متاثر کر رہی ہے