عدالت پہلے ہی ہدایت کر چکی ، ملک عامر علی، شعیب شاہین و دیگرکو ہراساں اور گرفتار نہ کیا جائے
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادہائی کورٹ 27ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت رواں ہفتے کرے گی۔عدالت پہلے ہی ہدایت کر چکی ہے کہ ملک عامر علی، شعیب شاہین و دیگرکو ہراساں اور گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کیا تھا۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے رہنما ملک عامر علی، شعیب شاہین و دیگر نے ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے ۔