اسلام آباد(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے 10 ملین پائونڈ کیس میں اپیلوں پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔عمران خان اور بشری بی بی نے وکیل خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جنہیں دائری نمبر الاٹ کر دیا گیا۔دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان اور بشری بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے، ملزمان کو 17 جنوری 2025 کو سزا سنائی گئی اور اب تک اپیلوں پر سماعت نہیں ہوئی۔