کراچی،ٹرک کے بریک فیل ہونے پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق،7زخمی

2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،زخمی ہسپتال منتقل
کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے گلشن اقبال مشرق سینٹر کے قریب تیز رفتار ٹرک کے بریک ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مشرق سینٹر کے قریب ٹرک کا اچانک بریک فیل ہو گیا جو موٹر سائیکل گاڑی اور پولیس موبائل سے ٹکرا گیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور راہگیر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے