چکوٹھی :جیپ بریک فیل ہونے پر الٹ گئی، 3افراد جاںبحق،8زخمی

بدقسمت خاندان بھارتی گولہ باری کے باعث ایل او سی سے نقل مکانی کرکے اپرکچھا جارہاتھا 
چکوٹھی(آئی این پی)بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے محفوظ ہونے کے لیے نقل مکانی کرنے والے ایک ہی خاندان کی چناری کے نواحی علاقہ لو ئر کچھا سے اپر کچھا جانے والی بد قسمت جیپ بریک فیل ہونے کے باعث سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری،ممبر یونین کونسل سڑک چناری سیدہ الفت کاظمی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق،آٹھ زخمی،علاقہ کی فضا سوگ میں ڈوب گئی ۔