جوہرٹاؤن ایکسپوسنٹر کے قریب ٹرک پلر سے ٹکراگیا، 22سالہ عمران جاں بحق ، 25سالہ مدثر زخمی ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ٹرک کی بریک فیل ہوگی ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیاریسکیو کے مطابق جوہرٹاؤن ایکسپوسنٹر کے قریب بریک فیل ہونے سے ٹرک پلر سے ٹکراگیا،حادثے میں 22سالہ عمران جاں بحق سمیت 25سالہ مدثر زخمی ہوگیا،ٹریفک حادثہ میں زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی پولیس نے مزیدکارروائی شروع کردی