بریک فیل ہونے پروین سڑک سے اترگئی،3بچے،ڈرائیورزخمی

قصور(خصوصی رپورٹ)شہر کے نواح میں سکول کی وین کی بریک فیل ہوکرسڑک سے اْتر جانے پر 3بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگئے،نجی سکول کی ٹیوٹا وین بچوں کو لے کر بھولیکی گرین کوٹ کے نزدیک جارہی تھی کہ بریک فیل ہوجانے کے نتیجہ میں وہ سڑک سے اْتر گئی ،جس کی وجہ سے 16سالہ فضا، 18سالہ علیزہ ، 17سالہ انیلہ اور 35سالہ نوید  زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122کی ٹیم نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ہسپتال شفٹ کردیا۔