سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی وین کو کلرکہا ر میں حادثہ پیش آیا،12 زخمی مسافروں کو ٹراماسنٹرمنتقل کردیا گیا
چکوال(آئی این پی ) سرگودھا سے راولپنڈی جانے والی مسافر وین کلرکہارپر الٹ گئی۔ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ مسافر وین بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی ہے اور بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری۔ریسکیو ترجمان کے مطابق مسافر بس میں 30سے 35مسافر سوار تھے اور ابتدائی اطلاعات کی مطابق 12مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافر وین الٹنے سے زخمی ہونے والے افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار منتقل کیا گیا ہے۔