کراچی (آئی این پی )کراچی میں واٹر پمپ پل اترتے ہوئے مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہو نے کے باعث ٹرک بے قابو ٹرک پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔حادثے کے نتیجے میں واٹر پمپ کی جانب جانے والی پانچ گاڑیوں کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے گاڑیوں میں بیٹھے تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک کے کلینر شاہ پیر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک سمیت کلینر کو تھانے منتقل کردیا۔