گرفتاری عدالتی احکامات اور قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ،عدالت میں پیش ، رہا کیا جائے
حمایت کا خیر مقدمبلاول گورنر راج، ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں
اسلام آباد(آئی ا ین پی ) تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔پی ٹی آئی کا ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق اہم ترین اجلاس منعقد ہوا جس میں بلاول بھٹو کے حالیہ بیانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اراکین نے بلاول بھٹو سے اپنے بیانات پر عملی مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ارکان نے سہیل آفریدی، بابر سلیم سواتی اور جنید اکبر سمیت گرفتار رہنمائوں کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا، اور کہا گرفتار منتخب نمائندوں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کر کے دفاع کا مکمل حق دیا جائے۔ارکان قومی اسمبلی نے کہا عمران خان کو فوری طور پر ذاتی معالج، اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ارکان نے علیمہ خان کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کی مذمت کی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا، اور بشری بی بی کی رہائی اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر زور دیا۔ارکان نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماں اور کارکنوں کے مقدمات میرٹ پر چلائے جائیں، سیاسی انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں اور سیاسی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر غائب کرنا جمہوری اقدار کی توہین ہے۔ارکان نے خیبر پختونخوا میں سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی مذمت کی، اور کہا چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنا اور سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی گرفتاری عدالتی احکامات اور قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے، انھیں فوری عدالت میں پیش کر کے رہا کیا جائے۔پی ٹی آئی اجلاس میں دہشت گردی کو جواز بنا کر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کیا گیا، اور کہا گیا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی تھی۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد اور صوبائی حکومت و سیاسی جماعتوں کی منظور کردہ قرارداد پر عمل کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔اراکین کا کہنا تھا کہ بلاول نیک نیتی ثابت کرتے ہوئے گورنر راج کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں اور گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں۔پی ٹی آئی ارکان نے کہا گورنر راج اور ایمرجنسی سے صوبے کے سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ارکان نے کہا وفاق نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا وعدہ پورا کرنے کی بہ جائے 157 ارب روپے کی کٹوتی کر لی، صوبے کو آئینی اور مالی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ارکان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی رہنمائوں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ارکان نے آئین و قانون کی بالا دستی، سیاسی آزادیوں، صوبے کے مالی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا عزم کیا۔