پی ٹی آئی کا خطرناک منصوبہ جلد منظر عام پر لائوں گا:فیصل واوڈا

 اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا  ہے کہ پہلے بتا دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں خدمات پیش کر رہے ہیں تا کہ بچت ہو سکے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لائیں گے۔انہوںنے کہا کہ  پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے جو آ چکی  ہے ۔