2024میں دو لا کھ 23 ہزار شکا یات کے فیصلے کیے گئے، اعجاز احمد قر یشی کی مظفر آ باد میں دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
مظفر آ باد(آئی این پی) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفر آباد آ زاد جموں وکشمیر میں بھی اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گذ شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وفاق کے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 کے دوران عوامی شکا یات کی داد رسی میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے، اب مظفر آباد آزاد کشمیر اور گلگت میں دو نئے دفا تر قا ئم ہو نے کے بعد ملک بھر کے 24 شہروں میں یہ ادارہ عوام النا س کو سہو لیا ت فرا ہم کر رہا ہے، جب کہ اس سال بھی دور دراز علا قوں میں مز ید نئے دفا تر کھو لے جا ئیں گے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ سال2024 کے دوران وفاقی محتسب میں دو لا کھ26 ہزار371 شکا یات مو صول ہو ئیں جب کہ دولاکھ23ہزار171 شکایات کے فیصلے کیے گئے جوگذشتہ سال سے16 فیصد زیا دہ ہیں۔ وفاقی محتسب نے بعد ازاں ایک پر ہجوم پر یس کا نفر نس کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ ہمارے افسران کی انتھک محنت، کھلی کچہریوں، معا ئنہ ٹیموں کے مختلف سر کا ری اداروں کے دوروں اور تنازعات کے غیررسمی حل جیسے پروگراموں کے با عث ہر سال عام لوگوں کی شکایات کی دادرسی میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے میڈ یا پر زور دیا کہ وہ محتسب کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا بھر پور تعاون جا ری رکھیں۔