اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کرائے جا ئیں : میاں محمد اظہر

 عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ براہ راست بات کرے‘سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار  نہیں
اسلام آباد( آ ئی این پی) پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اظہرنے کہا ہے کہ موجودہ  مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ فوری طور پر اسمبلی کو توڑ کر نئے انتخابات کروائے جا ئیں۔ جمعرات  کو  پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر  میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے   انہوں نے کہا کہ ساری گفتگو کا خلاصہ یہ ہے کہ ملک کے اندر جعلی حکومت کو ختم کر کے نئے انتخابات کروائے جائیں ملک انتہائی گھمبیر صورتحال میں ہے۔انہوں نے کہا  عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ براہ راست بات کرے۔اس سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔یہ لوٹوں سے بھی بدتر حکومت ہے۔