وطن واپسی پر چیئرمین پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا ئیں گے ، اہم فیصلوں کا امکان

بلاول بھٹو وعدہ خلافی پر ناراض، گلے شکوےشہباز شریف
جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے پر بلاول نے وزیر اعظم سمیت کا بینہ کی اہم شخصیات سے شکوہ کیا اور اپنا نام واپس لے لیا تھا، پھر فاروق ایچ نائیک کو کمیشن کا ممبر بنایا گیا،منانے کی کوششیں بھی تیز 
 اسلام آباد (مانیٹرنک ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وعدہ خلافی پر حکومت سے ناراض ہو گئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی نہ ملنے پر حکومت اور وزیر اعظم سمیت کا بینہ کی اہم شخصیات سے شکوہ کر دیا۔ بتایاگیا ہے بلاول نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت نے جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ امکان ہے بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا کر اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہ ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ پی پی پی ذرائع نے بتا یا ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں طے پا یاتھا کہ جوڈیشل کمیشن میں دونوں جماعتوں کو یکساں نمائندگی ملے گی۔اٹارنی جنرل اور وزیر قانون بھی حکومت کے نمائندے ہیں۔وفاق کی جانب سے وعدہ پورانہ ہونے پر بلاول بھٹو نے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا جس کے بعد فاروق ایچ نائیک کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر بنایا گیا ۔