پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، ذرائع

پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ، ذرائع

پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

 ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، جن میں چیف سیکریٹری اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ، اور ڈی آئی جی کوہاٹ شامل تھے۔ وفد کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ کیا گیا تھا تاکہ علاقے میں جاری امن جرگے کو دوبارہ فعال کیا جا سکے۔ تاہم، ہیلی کاپٹر کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی، اور تمام افراد محفوظ رہے۔

یہ واقعہ ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے، جہاں حالیہ جھڑپوں میں درجنوں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پاراچنار کے اہم راستے بند ہیں، جس سے لوگوں کو اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات کی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت نے فریقین کے درمیان امن مذاکرات کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں​