لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں فوکل پرسن مبشرہ اکرم، ڈویژنز کے ایس ایس او آئی یو تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں عدم پتا مقدمات، ریپ کیسز اور گمشدہ بچوں کی بازیابی کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔