شاہدرہ چوک میںبچہ نام اور والد کے نام کے سوائے کچھ بتانے سے قاصر تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں ٹریفک انسپکٹر عرفان ڈوگر اور پیٹرولنگ آفیسر رمضان نے 6سالہ گمشدہ بچے کو والد سے ملوا دیا،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عرفان ڈوگر کو دوران پٹرولنگ 6سالہ بچہ شاہدرہ چوک میں روتے ہوئے ملابچہ نام اور والد کے نام کے سوائے کچھ بھی بتانے سے قاصر تھا،ٹریفک انسپکٹر نے بچے کو گاڑی میں بٹھا کر شاہدرہ کے مضافاتی علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے،3گھنٹے کی تگ و دو سے بچے کے والدین کو ڈھونڈ نکالا،بچے کے والد کا ٹریفک افسران سے اظہارِ تشکر، ڈھیروں دعائیں دیں، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے عرفان ڈوگر اور محمد رمضان کو شاباش، کیش انعام اور تعریفی سند کا اعلان کیا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ وارڈنز ٹریفک ڈیوٹی کیساتھ ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں،