67 جونیئر آفیسر کی پٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور رنگ روڈ پولیس میں ترقیوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔رنگ روڈ پولیس کے گریڈ 11 کے 67 جونیئر پٹرول آفیسر کو پٹرول آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ چیئر پرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں رانا زاہد ،کرامت بھولا، عمران خان ، جعفر خان، تسلیم ضیا ء، فیصل کلیم اور اسد اللہ شامل ہیں۔جبکہ محمد مجتبٰی،نورین نذیر، اقراء رفیق ، گلفام اور سجاد امین، عشرت شہزادہ ، رضوان امجد، عرفان علی ، عثمان غنی اور رضوان سجاد بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔