چائلڈ پروٹیکشن بیورونے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

لاہور(کرائم رپورٹر )چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر فیملی ٹریسنگ ٹیم نے ضلع سانگھڑ سندھ کے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔بیورو کے عملے نے سندھ کے گمشدہ بچے کے والدین کو ضلع سانگھڑ سندھ میں تلاش کیا۔ 10سالہ ذیشان ولد علی محمد ایک سال پہلے ضلع سانگھڑ سندھ سے ٹرین میں بیٹھ کر لاہور پہنچ گیا تھا، بیورو نے بچے کو گمشدہ حالت میں تحویل میں لیا۔گمشدہ بچے کے والدین کو ضلع سانگھڑ سندھ میں سندھ پولیس کی مدد سے ایک سال کی مسلسل کوششوں کے بعد تلاش کیا گیا۔