لاہور پولیس کا فلیگ مارچ

فلیگ مارچ ایس پی دفتر سے شروع ،وحدت روڈ ملتان چونگی ٹھوکر بیاز بیگ سبزازار سے ہوتا مسلم ٹاؤن اختتام پذیر 
(تین کالم) لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں ڈی آئی آپریشنز لاہورحمد کی ہدایت پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے فلیگ مارچ کی قیادت کی،ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق کسی بھی لاء   اینڈ آرڈر کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا تمام ایس ڈی پی اوز۔ایس ایچ اوز۔تھانہ جات کی گاڑیاں۔ڈولفن و پی آر یو فورس کی گاڑیاں فلیگ مارچ میں شامل ہیں فلیگ مارچ ایس پی دفتر مسلم ٹاؤن سے شروع ہو کر وحدت روڈ ملتان چونگی ٹھوکر بیاز بیگ سبزازار سے ہوتا ہواسکیم موڑ۔ملت پارک۔آویاں چوک۔عارف چوک۔گول چکر سمن آباد۔ڈبل سڑکاں ملتان روڈ۔سکیم موڑ۔کریم بلاک۔بھیکے وال موڑ سے ہوتا ہوا واپس مسلم ٹاؤن اختتام پذیر ہوگیالاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح الرٹ ہے۔فلیگ مارچ کا مقصد سکیورٹی بڑھانا، شہریوں میں احساس تحفظ کو فروغ دینا ہے۔ شہریوں اور املاک کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کریں گے۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔