کرکٹ سیریز: سٹی ڈویڑن پولیس کا فلیگ مارچ

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلا ل صد یق کمیا نہ اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کا مر ان کے احکامات کی روشنی میںامن و امان کو برقرار رکھنے اور سہ تین ملکی کرکٹ سیریز کی سکیورٹی کے پیش نظر سٹی ڈویڑن پولیس کا فلیگ مارچ کیا گیا فلیگ مارچ میں سٹی ڈویعن کے سرکل افسران ،ایس ایچ او،،ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ کی خصوصی شرکت۔ایس پی سٹی? کیپٹن ?قا ضی علی رضا اور فلیگ مارچ کی قیادت اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر نے کی۔فلیگ مارچ سٹی ہیڈ کواٹر لوہاری گیٹ،بھاٹی گیٹ، شاہ عالم چوک،سرکلر روڈ،اکبری گیٹ ،دہلی گیٹ،موچی گیٹ،لاری اڈہ چاند چوک،گریٹر اقبال پارک ،آزاردی فلائی اوور،بتی چوک،نیو راوی برج،شاہدرہ چوک سے واپس،نیو راوی برج،گریٹر اقبال پارک سے بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا سٹی ہیڈ کواٹر میں اختتام پذیر ہوا۔ایس پی سٹی? کیپٹن ?قا ضی علی رضا نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران قیام امن اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گاکرکٹ کے ملکی اور غیر ملکی شائقین کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پر عزم ہیںفلیگ مارچ کا مقصد سیکورٹی اور امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔