لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے کارروائی کرتے ہوئیروڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا واقعہ کا نوٹس، ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیاایس پی کینٹ انویسٹی گیشن بشری نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے کارروائی کرتے ہوئیروڈ بلاک کرکے ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم اسامہ آصف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم نے راہ گیر سے راستہ نہ دینے پر معمولی تلخ کلامی پر روڈ بلاک کر کیہوائی فائرنگ سیعلاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلایا تھاملزم اسامہ آصف ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم اسامہ آصف کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثارکے مطابق ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا