شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ ، خوف و ہراس،ملزم گرفتار

 ریحان اورسعد خان سے پستول، رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالہ ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ ویگو ڈالے کو راؤنڈ اپ کرکے اسلحہ برآمد کر لیامناواں سے بھی ہوائی فائرنگ کرنیوالے 1 ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیاملزم شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلا رہا تھاگرفتار ملزمان سے پستول، رائفل، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیا گیا ملزمان ریحان اورسعد خان کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس بی اورمناواں کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے قلع قمع کیلئے پرو ایکٹو کارروائیاں کر رہے ہیں