لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں آتشی اسلحہ سے ہوائی فائرنگ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہوائی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق باٹا پور میں ملک سکندر اعوان کی ہوائی فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پر آ ئی تھی۔منظر عام پر آ نے والی ویڈیو میں ممنوعہ اسلحہ سے فائرنگ کرتے ہوئے شہری ملک سکندر اعوان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے نوٹس لینے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر باٹا پور ایس ایچ او باٹا پور عبدالواحد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جلو کے رہائشی ملزم ملک سکندر اعوان کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ شو آف ویپن، نا جائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،