اسلحہ کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والے چارملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں، دو پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد،مقدمات
لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا ایس آئی بشارت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے علاقے میں اسلحہ کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والے چارملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر، ساجد، جنید اور کوثر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو رائفلیں، دو پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نیچوکی انچارج ایس آئی بشارت علی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناجائز اسلحہ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔