ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والا پولیس نے دھر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مغل پورہ پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے زور پر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مغل پورہ پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے زور پر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم ارسل دانیال کو گرفتار کرلیاملزم ارسل دانیال ناجائز اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے عوام الناس میں خوف و ہراس پیدا کر دہا تھا ، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور کیمرا ٹریسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیاملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا