لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کیمطابق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم شہریار کو گرفتار کرلیا جھوٹا کالر کا کہنا تھا کہ ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر ہزار روپے نقدی موبائل اور پرس چھین کر فرار ہوئے تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا،دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکاپولیس کے مطابق ملزم نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا ہے اور BPEXCH ایپ پر ان لائن جوا کھیلتا ہے جو کہ ان لائن جوا کھیلتے ہوئے کافی رقم ہار گیا اور پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،ملزم محمد شہریار نے مالک کے پیسے ہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور 15 پہ کال کر دی ملزم محمد شہریار کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں،عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں