ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر پولیس نے ہیلپ لائن 15 پر گھرپرڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ملزم ارشد مغل نے آڑھتیوں اور ٹھیکیداروں کے لاکھوں روپے ادا کرنے تھے ادائیگی سے بچنے کے لیے ہیلپ لائن 15 پر 20 لاکھ روپے کی جھوٹی کال کی تھی،پولیس تھانہ صدرنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر سے رقم برآمد کر لی، ملزم نے اعتراف کیا کہ لاکھوں روپے قرضے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی،تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر کے سرکاری وسائل کا ضیاکرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔