ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ گجر پورہ پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کیا،ملزم مالکان کے 25 ہزار وپے آن لائن جوا پر لگا کر ہار گیا تھا اور رقم کی ادائیگی سے بچنے کے لئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کی ۔ملزم احمد جاوید زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔