گاڑی چوری و50 لاکھ ڈکیتی کی جھوٹی کال:ملزم گرفتار

 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے،ملزم عنصر
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ  پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم عنصر کا کہنا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔چھان بین کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے پر ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک والے گاڑی لے گیا تھا۔ملزم عنصر کیخلاف جھوٹی 15 کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔