لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ چوکی اکرم پارک نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کروانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جھوٹے کالر کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر میرے ملازم سے کیش اور چیک لیکر فرار ہوگئے ہیں چوکی اکرم پارک پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیاپولیس کے مطابق دوران پوچھ گچھ مالک نے اپنے ملازم کو بھی بلا لیا جسنے ڈکیتی کی کال کروائی ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکاملزم مدثر اپنے مالک کی رقم اور چیک ہڑپ کرنا چاہتا تھاملزم کے قبضہ سے چیک اور نقد رقم برآمد کرکے اسکے مالک کے حوالے کر دی کالر کے مطابق میرا ملازم مجھ سے جھوٹی کال کروائی جو میرے ساتھ دھوکہ کر رہا تھا پولیس نے رقم واپس دلوائی شکریہ ادا کرتا ہوں،اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کالر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاایس پی سٹی قاضی علی رضا نیبروقت ریسپانس اور موقع پر درست تفتیش کرنے پر انچارج چوکی اکرم پارک سب انسپکٹر شہزاد نعیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں،عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔