بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا عمل اڈیالہ جیل میں ہی مکمل کیا جائے گا
راولپنڈی(خبر نگار)تھانہ نیوٹائون مین درج مقدمے میں 5روزہ ریمانڈ ملنے کے بعد تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔ تھانہ نیو ٹائون کے انسپکٹر راشد کیانی ٹیم کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے گزشتہ روز پونے چار بجے اڈیالہ جیل پہنچے اور ساڑھے چار گھنٹے تک وہاں موجود رہے۔بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا عمل اڈیالہ جیل میں ہی مکمل کیا جائے گا اوران کے سیل کو تھانہ نیوٹائون ڈکلیئر کردیاگیاہے۔